فیس بک پر چھوٹی خبریں پھیلانے والے ہوشیار ہوجائیں

فیس بُک نے جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ”آن لائن شرمندہ” کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فيس بک کے مطابق جو اکاؤنٹس غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا کيونکہ جھوٹ پر مبنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں ہوا، لہذا ماہرانہ مشوروں کے بعد نوٹی فکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق جو صارفین جعلی خبریں شیئر کرتے ہیں ان کے کسی بھی قسم کی پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی اور اکاؤنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو مسلسل غلط خبریں شیئر کررہا ہوگا۔

وہ خبر چاہے کورونا ویکسین سے متعلق ہو یا کورونا وبا یا کسی بھی حوالے سے ہو اس کو شیئر کرنے والے کا اکاؤنٹ بند یا اس کے پوسٹ کرنے پر پابندی لگادی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

11 − three =