واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا آڈیو فیچر متعارف کرادیا

سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونیوالی دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نئی تبدیلیاں متعارف کراتا رہتا ہے، حال ہی میں متعارف کرائے جانے والا فیچر وقت بچانے میں اہم کردار اد اکرے گا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے جو نیا فیچر متعارف کرایا ہے، اس سے وقت بچانے میں مدد ملے گی۔

واٹس ایپ نے آڈیو پیغامات (وائٹس نوٹس) یوٹیوب ویڈیوز کی طرح اسپیڈ بڑھا کر سننے کا آپشن دیا ہے، جس کے مطابق اب صارفین ون ایکس، ون پوائنٹ 5 اور 2 ایکس اسپیڈ سے سنا جاسکے گا۔

اسپیڈ کنٹرول کرنے کا آپشن آڈیو پیغام (وائس نوٹ) کے آگے ہی موجود ہوگا، فی الحال یہ آپشن ویڈیوز کیلئے نہیں دیا گیا۔

خیال رہے واٹس ایپ کا نیا فیچر 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × two =