کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق سورج کل دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جبکہ سورج کل دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر 90 درجے پر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ  سورج عین اوپر آنے پر خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ افریقا، یورپ، چین، روس اور  مشرقی ایشیا کیلئے قبلے کی درست سمت تعین کی جاسکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × one =