گوگل سرچ میں نیا ٹول شامل کرنے کا اعلان

دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے جِلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت جاننے کیلئے نیا اور جدید ٹول متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین اب باآسانی جان سکیں گے کہ ان کی جلد اور بالوں کو کسی قسم کی کوئی بیماری تو لاحق نہیں ہے۔

اس کیلئے آپ کو اپنے موبائل کے کیمرے سے انفیکشن والی جگہ کی تین تصاویر لینی ہوں گی، مثال کے طور پر اگر آپ کے بازو پر ریش ہے تو گوگل آپ کو اس کی علامات اور بیماریوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔

گوگل کے مطابق یہ ٹول آپ کو ہونے والی ممکنہ بیماریوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔

گوگل ہیلتھ کی چیف آفیسر کیرن ڈی سیلوو کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جِلد کی حالت سے آگاہی کا یہ فیصلہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کو استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ گوگل کے سرچ انجن میں جاکر بڑی تعداد میں اپنی جِلد سے متعلق سوالات دریافت کرتے ہیں اور  ہمیں سالانہ تقریباً جِلد کے حوالے سے 10 بلین سوالات موصول ہوتے ہیں۔

دی سیلوو نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ امید ہے یہ ٹول لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ کم وقت میں لوگوں کی بڑی مشکل آسان کرنے کا اہل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen − 13 =