فیس بک کاپاکستان میں سرمایہ کاری کافیصلہ

نیا ٹیل فیس بک سرمایہ کاری سے 8 بڑے شہروں میں 2 سال میں نیا فائبر نیٹ ورک لگائے گا جس سے ملک میں ڈیڑھ کروڑ نئے موبائل صارفین تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کرسکیں گے۔

نیاٹیل کمپنی کے سی ای او وہاج اسراج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 70 سے 80فیصد ٹیلی کام ٹاورز فائبر آپٹک سے منسلک ہیں تاہم پاکستان میں یہ تعداد صرف 6فیصد ہے۔ جو ملک میں انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے میں اہم رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلولر کمپنیاں زیادہ قیمت کی وجہ سے فائبر آپٹک کے بجائے وائرلیس انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں۔

ٹیل کے ٹیکنالوجی آفیسر عقیل خورشید نے منصوبے کو ڈیجیٹل انقلاب کی نوید قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار، اسکولز، اسپتال سمیت کئی مقامات پر ہم فور جی اور فائیو جی فائبر سے کنیکٹ کریں گے۔

سربراہ فیس بک ایشیا ٹام ورگیس کا کہنا ہے کہ فیس بک اور نیا ٹیل کی شراکت داری سے براڈ بینڈ اور فائبر انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا جبکہ آن لائن کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen − 16 =