کرہ ارض پر پرندوں کی تعداد 50 ارب، لیکن چار انواع سرِفہرست

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر آزاد اور غیرپالتو پرندوں کی تعداد 50 ارب یا اس سے کچھ زائد ہوسکتی ہے

ایک حالیہ سروے کے مطابق عام چڑیا، یورپی مینا، ایک طرح کے حلقوں والا بگلا اور کھلیانی (بارن) ابابیل میں سے ہر ایک کی تعداد اس وقت ایک ارب سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ  پرندوں کی 1180 انواع ایسی ہیں جن کی تعداد صرف 5000 یا اس سے بھی کم ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر زمین کے ہرفرد کےلیے چھ جنگلی اور غیرپالتو پرندے موجود ہیں۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے پروفیسر کورے کیلگن اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 24 برس قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ شاید زمین پر آزاد پرندوں کی تعداد 200 سے 400 ارب ہوسکتی ہے۔ لیکن اس کی وجہ یہ نہیں کہ پرندے تیزی سے کم یا ختم ہورہے ہیں بلکہ اب ہمارے پاس طیور شماری کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو پرانے تخمینوں کو رد کررہی ہیں۔

اس ڈیٹا بیس میں اب تک 724 انواع کے پرندے شامل ہیں۔ اس کے بعد ایک جدید ترین ماڈل بنایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ہماری زمین پر اس وقت پرندوں کی تعداد 50 ارب ہوسکتی ہے۔

دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ عوامی ڈیٹا قدرے ناقابلِ اعتبار ہوسکتا ہے۔ برطانیہ میں پرندوں کی حفاظتی سوسائٹی کے ماہر رچرڈ گریگری کہتے ہیں کہ ای برڈ ڈیٹا بیس میں منطقہ حارہ اور ٹراپیکل علاقوں کے پرندوں کا ڈیٹا بہت ہی کم اور غیرتسلی بخش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

9 + eleven =